چنیوٹ: 15تا 27نومبر خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز ہو گا
9ماہ تا 15سال تک کی عمر کے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)خسرہ اور روبیلہ کی ملک گیر مہم کے سلسلہ میں چیف ایگزیکٹوہیلتھ آفس چنیوٹ میں میٹنگ کا انعقاد ، ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز 15تا 27نومبر کیا جا رہا ہے ، 9ماہ تا 15سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے جبکہ پیدائش سے لیکر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ،خصوصی میٹنگ کی صدارت سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کی ، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل ، یونیسف کنسلٹنٹ ڈاکٹر سرینہ تاج ،ڈاکٹر شکیل کے علاوہ دیگر اداروں کے افسروں ، ڈسٹرکٹ خطیب (باد شاہی مسجد) محکمہ اوقاف نے بھی شرکت کی۔