بیوی کے نہ ماننے پر بیٹے نے والد پر تیزاب پھینک دیا

 بیوی کے نہ ماننے پر بیٹے نے والد پر تیزاب پھینک دیا

وجاہت کی اہلیہ میکے چلی گئی عبدالحمید منانے نہ گیا توبیٹے نے تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناراض بیوی کے نہ ماننے پر بیٹے نے والد پر تیزاب پھینک دیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مسلم پارک کے رہائشی عبدالحمید نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے وجاہت اور اس کی اہلیہ کا آپس میں جھگڑا تھا۔ جس بنا پر اس کی اہلیہ روٹھ کر کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ جس کو منانے کے لیے نہ جانے پر ملزم وجاہت حمید نے اپنے باپ عبدالحمید پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے وہ بری طرح سے جھلس گیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تیزاب پھینکنے والا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں