شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ گڑھ کے علاقے میں ملزم افضل کی جانب سے جعفر حسین نامی شہری کی شادی شدہ بیٹی 25سالہ (ث) کو مبینہ طور پر گھر سے اغوا کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔