حضرت محمد ﷺ کا اخلاق حسنہ اور تعلیمات رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں:محمد نوازکلہ

حضرت محمد ﷺ کا اخلاق حسنہ  اور تعلیمات رہتی دنیا تک  مشعل راہ ہیں:محمد نوازکلہ

چیف کمرشل آفیسرفیسکو محمد نوازکلہ نے کہا ہے کہ حضورﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے اور آپ کی ذات اقدس تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیف کمرشل آفیسرفیسکو محمد نوازکلہ نے کہا ہے کہ حضورﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے اور آپ کی ذات اقدس تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے ۔ سرکار دوعالم حضرت محمد ﷺ کا اخلاق حسنہ اور تعلیمات رہتی دنیا تک مینارہ منبع رشدو ہدایت اور مشعل راہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کی محافل و اجتماعات میں اقدار اسلام پر چلنے کا عہد کیا جائے اور کتاب اﷲ اور سنت رسول سے پیوستہ رہ کر زندگی بسر کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں