چنیوٹ:ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی میںترقیاتی سکیموں کا جائزہ
تمام محکموں کو ترقیاتی کام جلد کرانے کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئیں
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان ,ایم این اے مہر غلام محمدلالی ، ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی ،ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے تمام ممبران کوخوش آمدید کہا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد نے بریفنگ دی ، اجلاس کا مقصد ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ لینا اور انکے متعلق مسائل کا حل تھا ،اجلاس میں تمام سیکٹر کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا جس میں تعلیم ، صحت اور سولنگ نالیاں سر فہرست تھیں ، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کام کو جلد سے جلد مکمل کریں اور نئی سکیموں کے ورک آرڈر جاری کر کے کام شروع کروائیں ۔