گوجرہ:چیئرمین اور وائس چیئرمین کی میونسپل کمیٹی آمد پر ہنگامہ

گوجرہ:چیئرمین اور وائس چیئرمین کی میونسپل کمیٹی آمد پر ہنگامہ

چیئرمین میاں محمد اسلام نے چارج نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی کے گیٹ پر دھر نا دیا

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا )سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی اداروں کی بحالی پرچیئرمین اور وائس چیئرمین کی میونسپل کمیٹی آمدچارج لینے پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی چیئرمین میاں محمد اسلام نے کونسلروں سمیت چارج نہ ملنے پر میونسپل کمیٹی کے گیٹ کے باہر دھر نا دے دیااس موقع پر چیئرمین نے کہاکہ مقامی ایم پی اے نے میونسپل کمیٹی میں اپنا دفتر بنا رکھاہے جو دفترخالی کرنے سے انکاری ہے پنجاب بھرمیں کسی بھی جگہ میونسپل کمیٹی میں کسی ایم پی اے یا وزیر کادفترنہیں ہے اورمقامی ایم پی اے نے بلدیہ گوجرہ کواپنے دفترمیں تبدیل کر رکھا ہے جوخلاف قانون ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری بلال اصغروڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ میونسپل کمیٹی کا چارج انہوں نے نہیں دینا بلکہ چیئرمین کو اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر سے چارج لینے کیلئے رابطہ کر نا چاہیے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی پبلک کا ادارہ ہے جہاں پرہر شہری کا آنا اس کا حق ہے کسی کو میونسپل کمیٹی میں آنے سے نہیں روکا جاسکتا وہ میونسپل کمیٹی میں ڈویلپمنٹ کی میٹنگ کر نے میں مصروف تھے جہاں پر وائس چیئرمین ملک ناظم کے بیٹوں اور حانیوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیاہے ۔جنہوں نے مقامی ایم این اے کے ایما پر ہنگامہ کیاہے چیئرمین میاں محمد اسلام کو چارج لینے نہیں روکاہے ۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے معاملہ کے حل کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کواپنے دفتر بلا لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں