مزدوروں ، انکے اہل خانہ کو ایک کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کردی گئی

مزدوروں ، انکے اہل خانہ کو ایک کروڑ 88 لاکھ سے زائد ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کردی گئی

صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نے 235 خاندانوں میں چیک تقسیم کئے ،ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی کیلئے 46 لاکھ روپے، ٹیلنٹ سکالرشپ کی مد میں ایک کروڑ 42 لاکھ روپے تقسیم

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)ضلع فیصل آباد کے مزدوروں اور انکے اہل خانہ کو ایک کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کردی گئی ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نے 235 خاندانوں میں ویلفیئر گرانٹس کے چیک تقسیم کئے ۔ ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی کیلئے 46 لاکھ روپے جبکہ ٹیلنٹ سکالرشپ کی مد میں ایک کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔صوبائی وزیرنے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ 3 سال کے دوران مزدوروں میں ساڑھے 7 ارب روپے کی ویلفیئر گرانٹس تقسیم کیں فیصل آباد میں 3 سال میں 5 کروڑ 58 لاکھ روپے کی ویلفیئر گرانٹ مزدوروں میں تقسیم کی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر مزدوروں کو جوابدہ ہوں۔اقتدار میں آئے تو تمام سرکاری ادارے مسائل کی آماجگاہ تھے ۔انہوں نے بتایا کہ مسائل کے جلد حل کیلئے محکمہ لیبر کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی،ورکرز ویلفیئر فنڈ کو وفاق سے پنجاب منتقل کرایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں