نہری پانی چوری کرنے والے 5افراد کے خلاف مقدمہ
نہری پانی چوری کرنے والے پانچ افراد مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر سمندری کے علاقے چک نمبر 441 گ ب کے قریب محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواز سمیت 5 زمینداروں کو نہری پانی چوری کر کے اپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہوئے پایا جس پر پولیس نے محکمہ انہار افسروں کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔