قیامت تک میلاد مصطفی ﷺ کا جشن مناتے رہیں گے :آصف رضا قادری

قیامت تک میلاد مصطفی ﷺ کا جشن  مناتے رہیں گے :آصف رضا قادری

پیغام رسالت پر عمل پیرا ہونا محبت رسول ﷺ کا تقا ضا ہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حضور اکرم ﷺکی ولادت سے انسانیت کو جہالت سے نجات ملی۔ قیامت تک میلاد مصطفی ﷺ کا جشن مناتے رہیں گے ۔نبی اکرم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کا ذکر خیر کرنا گناہوں کی مغفرت کا وسیلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر سنی تحریک PP.111کے زیر اہتمام اسلام نگر میں رکن مرکزی سیاسی کمیٹی محمدآصف رضا قادری نے \" مشعل بردار میلاد ریلی ـ\'\'سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں