ڈی سی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس

ڈی سی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس

ناقص اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیا کی مقررہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں ، مارکیٹوں اور دیگرمقامات پر ریٹس چیک کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری محمد متین اصغر سمیت محکمہ لائیو سٹاک، زراعت، انفارمیشن،فوڈ اتھارٹی، لیبر، یوٹیلیٹی سٹور، نمائندہ صارفین، انجمن تاجران، انجمن قصاباں ، پولٹری ایسوسی ایشن اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شریک تھے ۔ اس موقع پر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز اورموثر بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں