ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اینٹی سموگ کاجائزہ اجلا س

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اینٹی سموگ کاجائزہ اجلا س

شہریوں کوممکنہ سموگ اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا،عمرجاوید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ شہریوں کوممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ضلع بھر میں سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی سموگ کے جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر بخاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجم رضا،ایس ڈی ایف او کامران سلامت سمیت محکمہ انفارمیشن، زراعت، ٹریفک پولیس ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، لیبر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے زراعت کے افسروں سے کہا وہ سموگ سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر بارے دھان کے کاشتکاروں کو تنبیہ کریں وہ سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے فصلوں کی باقیات ، دھان کے مڈھوں /پرالی کو آگ نہ لگائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں