ایک ہفتہ میں آ لودگی کا باعث بننے والے 53 بھٹے سیل

ایک ہفتہ میں آ لودگی کا باعث بننے والے 53 بھٹے سیل

دھواں چھوڑنے والی169 وہیکلز کے چالان ، ایک لاکھ تین ہزار جر مانہ

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات نے گزشتہ ایک ہفتہ میں ایکشن لیتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے پر پانچ انڈسٹریل یونٹس اورزگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 53 بھٹہ جات سیل کرادیئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ کی زیر نگرانی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آلودگی پھیلانے والی انڈسٹریز،بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کیخلاف ایکشن لیا ۔ ٹیموں نے غیر معیاری ایندھن جلا کر سموگ کا موجب بننے پر چک 202 ر ب میں ایکسل فوڈ،66 ج ب میں اظہر سائزنگ،طارق سردار سائزنگ،حسین کلینڈراور عارف بشیر سائزنگ کو سیل کرایا۔اسی عرصہ میں بھٹوں کی انسپکشن کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر 53 بھٹوں کو سیل بھی کیا گیاجبکہ شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی169 وہیکلز کے چالان اور ڈرائیورز کو ایک لاکھ تین ہزار روپے جرمانہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں