مزید7افراد میں کورونا وائرس ،شرح ایک فیصد رہی

مزید7افراد میں کورونا وائرس ،شرح ایک فیصد رہی

ایک ہزار 102 افراد کے کورونا ٹیسٹ ،99ہسپتالوں میں زیر علاج

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مزید7 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع میں ایک ہزار 102 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے ایک ہزار 89 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رہی ۔ اس وقت ضلع بھر میں کورونا کے 253 مریض موجود ہیں جن میں سے 99 سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ 152 گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں