پولیس کارروائی :پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالا گرفتار
نثار کالونی روڈ کے قریب رکشہ ڈرائیور شبیر سے درجنوں پتنگیں بر آ مد کر لی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالے ملزم کو حراست میں لیکر درجنوں پتنگیں برآمد کرلیں۔تھانہ سمن آباد پولیس نے نثار کالونی روڈ کے قریب رکشہ ڈرائیور ملزم شبیر کو گرفتار کرکے اس کے رکشے سے درجنوں پتنگیں اور بھاری مقدار میں سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پتنگ بازی کا سامان بناکر فروخت کرتا تھاجو جان لیوا حادثات کا باعث بنتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی گئی ۔