24 گھنٹے میں مزید4 افراد ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق

24 گھنٹے میں مزید4 افراد ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق

فیصل آ باد کے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید4 افراد کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے دو مریض انتقال کر چکے ہیں ۔ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 22 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ نو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں