انجمن پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال ،تحصیل آفس میں دھرنا

انجمن پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال ،تحصیل آفس میں دھرنا

پٹواری کی موت کا سبب بننے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل جام پور میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور کلرک کے مبینہ رویہ سے تنگ آکر پٹواری وسیم اختر کی خود کشی کے واقعہ پر انجمن پٹواریاں نے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے تحصیل آفس میں دھرنا دیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن پٹواریاں کے ضلعی صدر حاجی عالم شیر اور تحصیل صدر ملک محمد ساجد نے کہا پنجاب بھر کے پٹواریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں ،جس وقت تک اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلداراور کلرک جام پور کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی، اس وقت تک ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور تمام پٹواری قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ متوفی پٹواری کی موت کا سبب بننے والے افسروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں