ڈاکٹرز کی چیئر مین قومی ٹاسک فورس برائے صحت سے ملاقات

ڈاکٹرز کی چیئر مین قومی ٹاسک فورس برائے صحت سے ملاقات

صحت کے نظام کو درپیش مسائل ،ڈاکٹرز اور مریضوں کو درپیش چیلنجز پر گفتگو

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انصاف ڈاکٹر فورم پنجاب کے صدر ڈاکٹر محسن رانجھا کی قیادت میں ڈاکٹرز کے وفد کی چیئر مین قومی ٹاسک فورس برائے صحت ڈاکٹر نوشیر وان برکی سے ملاقات۔ اجلا س میں صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر محسن رانجھا ،ڈاکٹر عاصم ،ڈاکٹر اسجد ،ڈاکٹر ابیرا فاطمہ ،ڈاکٹر شہر بانو ،ڈاکٹر کائنات اور ڈاکٹر عروج نے شرکت کی ۔اجلا س کے دوران صوبے بھر میں صحت کے نظام کو درپیش مسائل خصوصا ڈاکٹرز اور مریضوں کو جن چیلنجز کا سامنا ہے انکو زیر بحث لایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں