نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہونگے :محبوب الزماں

نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہونگے :محبوب الزماں

معاشرے میں بڑھتی ناانصافی کی وجہ سے ہرطرف بد امنی پھیلی ہوئی ہے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے زون پی پی115 کے زیراہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جشن آمد رسولﷺ کاتقاضاہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کہ ہم اپنی زندگیاں نبی اکرمؐ کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں ،نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہونگے ۔ کانفرنس سے زونل امیرچودھری محمد سلیم ، اجمل حسین بدر،شیخ محمدمشتاق،رائے اکرم کھرل ، میاں فاروق،ڈاکٹرنعیم،میاں محمد شریف، ڈاکٹرشبیراحمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقرر ین نے کہا معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافی کی وجہ سے ہر طرف بدامنی قتل وغارت اور جرائم میں اضافہ ہورہاہے ، سیرت مصطفیؐ کواپنانے سے ہی معاشرے میں امن آئیگا ۔ انہوں نے کہاحضورنبی آخرالزماںؐ جو نظام لیکر آئے اسکے عملی نفاذ تک وطن عزیزبحرانوں سے آزاد نہیں ہوسکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں