دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان کردیئے گئے

دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان کردیئے گئے

سیکرٹری آرٹی اے کی ناکے لگا کر چیکنگ ،ایس اوپیز پر عملدرآمد بھی چیک کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور نے شاہرات پر ناکے لگا کر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور دھواں چھوڑنے والی متعدد ٹرانسپورٹ کے چالان کردیئے ۔انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹس میں قوانین پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف شاہرات کا دورہ کیا اور زیادہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان وڈرائیور کو بھاری جرمانے بھی کئے ۔انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے لہٰذا ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے انجنوں کی پہلی فرصت میں مرمت کرائیں تاکہ گاڑیاں دھواں نہ دیں اور کارروائی سے بچا جاسکے ۔انہوں نے مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اوربسوں میں سوار مسافروں کی ویکسی نیشن ہونے کی بذریعہ موبائل فون میسج کے ذریعے تصدیق کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے غیر قانونی طریقے سے نصب ایل پی جی وسی این جی سلنڈرز کو بھی اتروادیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں