ضلع جھنگ کو \'ریبیز فری\' بنانے کیلئے معاہدے پر اتفاق

ضلع جھنگ کو \'ریبیز فری\' بنانے کیلئے معاہدے پر اتفاق

طاہرہ فائونڈیشن کی صدر طاہرہ رسول کا کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)طاہرہ اینیمل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے جھنگ سب کیمپس کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ضلع جھنگ کو \'ریبیز فری\' بنانے کے لئے معاہدے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس سلسلے میں طاہرہ فائونڈیشن کی صدر طاہرہ رسول نے کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ کا دورہ کیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد فیاض قمر نے انہیں کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جانوروں کے علاج کے لیے ہر قسم کی طبی مشینری اور سہولیات دستیاب ہیں لیکن انہیں پٹرول اور ادویات جیسے جاری اخراجات میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جاری اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں تو وہ طاہرہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے جھنگ میں \'ٹی این وی آر\' پروگرام شروع کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں