فیصل آباد کے چیئرمین ضلع کونسل کا پیر کو چارج لینے کا امکان

فیصل آباد کے چیئرمین ضلع کونسل کا پیر کو چارج لینے کا امکان

یوسی چیئرمینوں نے تیاری کرلی، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نوٹیفکیشن ہوا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بلدیاتی نظام بحالی کے بعد فیصل آباد کے چیئرمین ضلع کونسل کا پیر کو چارج لینے کا امکان۔ ضلع کونسل میں یو سی چیئرمینوں نے تیاری کرلی، سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد متعدد اضلاع کے چیئرمین ضلع کونسل اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے میئرز نے چارج سنبھال لیا اور فیصل آباد میں ضلع کونسل کے چیئرمین چودھری زاہد نذیر بھی آئندہ سوموار کو بطور چیئرمین ضلع کونسل کا چارج سنبھال لیں گے اس حوالے سے بتایا گیا کہ چیئرمینوں کی جانب سے ضلع کونسل میں چارج لینے اور دوبارہ بحالی کے بعد باضابطہ پہلا اجلاس بلانے سے متعلق تیاری کی جارہی ہے دوسری جانب محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جسکے تحت 4مئی 2019 سے قبل کے تمام لوکل کونسلز کے ممبران کو اپنے متعلقہ بلدیاتی ہیڈز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں