ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف اشیاخور ونوش کے ریٹ مقرر کئے گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری ،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،محکمہ انڈسٹری،لائیو سٹاک ، زراعت، نمائندہ صارفین میاں عاطف سعید اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے ،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف اشیاخور ونوش کے ریٹ مقرر کئے گئے ، جن میں 10کلو اور 20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلا،ویجیٹیبل گھی و آئل حکومتی پالیسی کے مطابق جبکہ چاول باسمتی سپر پرانے 122 روپے ، نئے باسمتی سپرچاول 117،چاول اری ٹوٹا 60روپے فی کلو گرام ، چینی سفید89.75 فی کلوفروخت ہوگی، اسی طرح کالا چنا موٹا لوکل 122 اور باریک118 روپے ، سفید چنا موٹا لوکل 171 روپے اور باریک 150روپے ، دال چنا باریک 120 ،دال چنا موٹی127روپے ،دال مسور موٹی 170 اور باریک 179، دال ماش دھلی ہوئی 231 روپے ، دال ماش بغیر دھلی208، بیسن 130روپے فی کلو گرام ، دال مونگ بغیردھلی ہوئی 112روپے ، لال مرچ پسی ہوئی 320روپے کلو ،چھوٹا گوشت 800 روپے ، بڑا گوشت400روپے فی کلو گرام، کھلا دودھ80روپے لٹر،دہی85روپے فی کلو، روٹی تندوری100گرام7روپے ، خمیری روٹی 8 روپے ،نان سادہ 10روپے ،برف 5روپے جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں