کمالیہ :یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی سے شہری پریشان
شہری خریداری کے بغیر واپس گھرجانے لگے ، سٹور زپر سنا ٹاچھانے لگا
کمالیہ (نمائندہ دنیا )یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی سے شہری پریشان ،سٹورز پر اشیا کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری خریداری کے بغیر واپس گھرجانے لگے ، سٹور زپر سنا ٹا،حکومت اشیا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،شہری ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور ز پر آٹا ، چینی ، دالیں اور گھی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری خریداری کے بغیر یو ٹیلیٹی سٹور سے واپس جانے لگے جس کے باعث سٹور زپر سنا ٹا چھانے لگا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں چنے کی دال فی کلو 125 روپے ہے جبکہ یو ٹیلیٹی سٹور پر 140 روپے ،اوپن مارکیٹ میں سفید چنے 145 روپے کلو جبکہ یو ٹیلیٹی سٹور پر 165روپے ہیں اسی طرح کوکنگ آئل اوپن مارکیٹ میں 335 روپے کلو ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور سے 342روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔