ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس

غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا،عمرجاوید

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوِاجس میں ڈی او ڈویلپمنٹ احمد جواد، ہائی وے ، بلڈنگ سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہوں نے شرکت کیِ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جائے اورپا ئپ لائن میں موجود سکیموں کے جلد ٹینڈر جاری کے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو حکومتی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ میں خود کروں گااور غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں