گورنمنٹ ہائی سکول پینسرہ کا میٹرک میںٹاپ کرنیوالا طالبعلم انتقال کر گیا
گورنمنٹ ہائی سکول پینسرہ کا میٹرک کے نتائج میں ٹاپر طال علم اپنے اعزاز میں تقریب کے روز اچانک انتقال کرگیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہونہار طالب علم کی اچانک وفات پر سکول اور علاقہ میں سوگ کی فضاپھیل گئی۔ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 275ج ب پینسرہ کے طالبعلم چک نمبر 276ج ب ڈنڈیوال کے رہائشی محمد سبحان سعید ولد محمد سعید نے میٹرک کے نتائج میں 1048 نمبر حاصل کرکے پورے سکول میں ٹاپ کیا تھا اور سکول انتظامیہ کی جانب سے اس کے اعزاز میں تقریب بھی رکھی گئی تھی ۔