پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا دوسرا روز ،سائلین پریشان

پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا دوسرا روز ،سائلین پریشان

متوفی پٹواری کے ورثا کو معاوضہ دیاجائے ،صدرانجمن پٹواریاں بابرسلطان

پیرمحل (نمائندہ دنیا )صدر انجمن پٹواریاں پنجاب کی کال پر صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کے سلسلے میں بابر سلطان تحصیل صدر انجمن پٹواریاں کی قیادت میں تحصیل پیرمحل کے پٹواریوں نے دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی جس سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر انجمن پٹواریاں بابر سلطان کاکہنا ہے کہ پٹواری کی موت کا باعث بننے والے ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار اور ہیڈ کلرک جام پور کیخلاف کارروائی کی جائے اور متوفی پٹواری کے ورثا کو معاوضہ دیاجائے جب تک پٹواری کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں