ملک زاہد کی میونسپل کمیٹی دفترآمد،شاندار استقبال کیاگیا
شہر کی صفائی اور ترقیاتی کاموں پر ترجیحی بنیادوں پرکام کریں گے ،چیئرمین
چک جھمرہ (نامہ نگار )سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین ملک زاہد محمود کا مو جودہ انتظامیہ نے ایم سی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ملک زاہد محمود میونسپل کمیٹی دفتر پہنچ گئے جہاں ان کااستقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیاگیا ۔ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں پی پی 97 کے صدر افتخارگھمن ،سٹی صدر سلیم سینئر رہنما عطا اللہ باجوہ اور شاہد ہوشیارپوریا سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ۔ اس موقع پر ملک زاہدمحمود نے کہا پہلے کی طرح شہر کی ترقی کے لئے بھرپور محنت سے کام کرینگے شہر کی صفائی اور ترقیاتی کاموں پر ترجیحی بنیادوں پرکام کریں گے انہوں نے کہا منتخب کونسلرز اور تاجررہنماؤں کوساتھ لے کرچلیں گے شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کرینگے ۔