سپیریئر یونیورسٹی اورزرعی یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے

سپیریئر یونیورسٹی اورزرعی یونیورسٹی کے  مابین مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے

ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیر ارحمان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ سپیریئر یونیورسٹی ایک ایسا نجی ادارہ ہے جس میں دیگر اداروں کیساتھ تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے تعلیمی و تحقیقی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیساتھ اس معاہدے کے ذریعے بھی تعاون کے متعددمنصوبے شروع کئے جائینگے جن میں تدریسی و تحقیقی تعاون،طلبا کیلئے ایک دوسرے کی یونیورسٹیزوزٹ کرنے کے مواقع، باہمی کھیلوں اور دیگر ہم نصابی وغیر نصابی مقابلوں اور سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہے۔ اساتذہ اور فیکلٹی ممبران بھی ایکسچینج پروگرام کے تحت ایک دوسرے کے ادارے کے طلباکو مستفید کرسکیںگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں