حضورؐ کی ولادت امت مسلمہ کیلئے باعث سعادت :ریاض فتیانہ

حضورؐ کی ولادت امت مسلمہ کیلئے باعث سعادت :ریاض فتیانہ

حضرت محمدؐ کی محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل ہونا ناممکن ،آشفہ ریاض

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئر مین ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ نبی اکرم ؐ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے ،جنہوں نے اپنی تعلیمات میں امن ،رواداری اور پوری انسانیت کے لئے بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں ا نہی اصولوں کی پیروی کی تلقین کی،انہوں نے ان خیالات کااظہار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کو نسل ہال میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا رسولؐ کی خوشی بھی تمام مسلمان اپنے عقیدہ کے مطابق بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منارہے ہیں، لہٰذا اس موقع پر مثالی اتحاد ’ مذہبی رواداری اور اخوت و یگانگت ضلع بھر میں مثالی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری چودھری سعید احمد سعید ی نے کہا کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمدؐ کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل ہونا ناممکن ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں