حکومت جلد بحرانوں پر قابو پالے گی:آشفہ ریاض فتیانہ

حکومت جلد بحرانوں پر قابو پالے گی:آشفہ ریاض فتیانہ

مہنگائی پر عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے ،جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا

کمالیہ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت جلد تمام بحرانوں پر قابو پالے گی جس کیلئے حکومت تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو مسائل کا سامنا ہے ۔اس کے پیچھے 70 سالہ برسر اقتدار رہنے والے لوگ ہیں جنہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دی جس کی وجہ سے آج ہمارا ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے اس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا مہنگائی پر عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے انشا اﷲ جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں