مائیکروپلان پر عملدرآمد،ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس
کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے مکمل ویکسی نیشن یقینی بنانا ہوگی ،علی شہزاد،ڈور ٹو ڈور ویکسی نیشن مہم کے انتظامات مکمل ،ڈ ی ایچ او ڈاکٹربلال کی بریفنگ
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر گھر ویکسین مہم(ریچ ایوری ڈور) 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی جس کا مقصد سو فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت مائیکروپلان پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد اور یوسی ایم اوز واے ایس ویز کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے مکمل ویکسی نیشن یقینی بنانا ہوگی ۔انہوں نے کہا ڈور ٹو ڈور مہم کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی اور روزانہ ضلع اور تحصیل سطح پر ریویو اجلاس منعقد کرکے اہداف اور تکمیل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی ایچ او نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات اور مائیکروپلان مکمل ہے ہر ٹیم تین ممبرپر مشتمل ہوگی جن میں ایک میل ایک فی میل انجیکٹر اور ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر شامل ہے اورہر موبائل ٹیم کو 150۔افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ مہم کا سیکنڈ راؤنڈ دسمبر میں ہوگا۔