ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور یونیسیف کے اشتراک سے واک

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور یونیسیف کے اشتراک سے واک

حکومت بچوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے وسائل بروئے کار لارہی ہے ،ڈی سی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر،نامہ نگارخصوصی )انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور یونیسیف کے اشتراک سے آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ضلعی کمیونیکشن آفیسر یونیسیف طیب،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ،انچارج کنٹرول روم ڈی سی آفس محمد صادق اور دیگر مختلف محکموں کے افسروں کے علاوہ اساتذہ اور طالبعلم بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا حکومت بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک مختصر تقریب کے دوران ذمہ دارانہ کارکردگی ونتائج دکھانے والے محکمہ صحت کے سٹاف ودیگر معاونین میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔سرٹیفکیٹ حاصل کرنیوالوں میں پختون رہنما اقبال خاں ،عنایت اللہ خاں،سماجی ورکروقار مہدی بلوچ ، کوآرڈینیٹر برائے اے ایف پی سیمپلنگ محمد طیب ،یو سی ایم اوزمحمد اکرام طاہر،خرم راشد،محمد عدنان، فرخ سلطان،منیر احمد،ناہید انجم،آسیہ نواز،گلشن صغیر ، احمر مسعود، محمد عتیق،شہناز حمید،ریحانہ یعقوب،گل چمن، مکرم جاوید،صفدر حسین،احمد علی، محمد اویس،زاہد واہلہ،عمر فاروق واہلہ،محمد اکرم، ڈاکٹر صدیق،عامر تنویر، محمد زین، ڈاکٹر یوسف، صداقت لودھی اور محمد اویس عابد شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں