جھنگ:صنعت زار میں فری بیوٹیشن ورکشاپ کاافتتاح
ورکشاپ کے دوران نجی بیوٹیشن کمپنی کے تجربہ کار ماہرین کے خواتین کو مشورے ،حکومت پنجاب نے ہر گھر سے ایک خاتون کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ،میاں عتیق
جھنگ(نامہ نگار)ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں عتیق اکرم نے ادارہ صنعت زار (انڈسٹریل ہوم )میں فری بیوٹیشن ورکشاپ کاافتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، منیجر صنعت زار ریحانہ کوثر ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثمرہ رباب سمیت ٹیچر ،سٹاف اور طالبات بھی موجود تھیں۔ میاں عتیق اکرم نے کہا حکومت پنجاب نے ہر گھر سے ایک خاتون کو ووکیشنل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت ورکشاپ کاافتتاح کر دیا،ورکشاپ کے دوران نجی بیوٹیشن کمپنی کے تجربہ کار ماہرین نے خواتین کو مفید مشورے بھی دیئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بتایا ورکشاپ کے انعقاد میں صنعت زار کی ایڈوائزری کمیٹی کا اہم کردار ہے مزید برآں نجی بیوٹیشن کمپنی کی طرف سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جنہوں نے بچیوں میں مفت تحائف بھی تقسیم کئے بعد ازاںمیاں عتیق اکرم نے ادارہ صنعت زار (انڈسٹریل ہوم )اور دارالامان کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔