چک جھمرہ:سماجی و ثقا فتی ہم آہنگی کے موضوع پر محفل مذاکرہ

چک جھمرہ:سماجی و ثقا فتی ہم آہنگی کے موضوع پر محفل مذاکرہ

پاکستان میں رہنے والے مذاہب کو برابری کے حقوق حاصل ،میاں ندیم،رومانہ بشیر

چک جھمرہ(نامہ نگار )پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن اور فیس فائونڈیشن کے زیر اہتمام سماجی و ثقا فتی ہم آہنگی کے موضوع پر ڈھڈی والاکے سماجی کارکنوں اور جھمرہ کے سماجی کارکنوں میں محفل مذاکرہ کاانعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت میاں ندیم احمدنے کی مہمان خصوصی رومانہ بشیر سی ای او پی ڈی ایف نے اپنے خطاب میں کہا ایک حقیقی انسانی سماج وہی ہے جس میں تمام انسانوں کو برابری کا درجہ حاصل ہو اور سماج کے ہر فرد کو انسان تسلیم کیا جائے سماج کی حقیقی تعبیر ہی سماجی ہم آہنگی کی مکمل عمارت اسی ستون کے مرہون منت ہے انسانی کی ادائیگی اس طرح کا سماج سے طالب رہتا ہے تو پھر یقینا سماجی مساوات کی راہ ہموار ہو گی ۔ میاں ندیم احمد نے کہا کہ ہم سب کو مل کر رہنا چاہیے یہی پاکستانیت ہے پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ تقریب سے یوسف عدنان \'بابر سرویا\'شاہد جٹ\' نورین \'تبسم \'ریحانہ اسلم \'احمد گجر\' حافظ عثمان\'میاں سلیم ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں