ٹوبہ: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سموگ پر قابو پانے میں ناکام

ٹوبہ: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سموگ پر قابو پانے میں ناکام

75فیصد بھٹہ خشت، فیکٹریوں ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کاغذی فائلوں تک محدود،پھیپھڑوں ، سانس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 70فیصد تک اضافہ ،شہری حلقوں کانوٹس کامطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سموگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 75فیصد بھٹہ خشت،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی بھی کاغذی فائلوں تک محدود ہوکر رہ گئی،ہسپتالوں میں دمے ،پھیپھڑوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،ضلع بھر میں سینکڑوں بھٹہ خشت جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بجائے پرانی ٹیکنالوجی پر ہی کام کررہے ہیں جن سے نکلنے والا دھواں انتہائی مضر صحت انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہے جبکہ موسم کی تبدیلی اور ہوا میں نمی آنے کے ساتھ دھواں سموگ کی شکل اختیار کررہا ہے جس سے شہری پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،اس کے ساتھ چھوٹی فیکٹریاں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی سموگ کا باعث بن رہی ہیں جن کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے صورتحال روز بروز تشویشناک ہورہی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پھیپھڑوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 70فیصد تک اضافہ ہوا ہے ،شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں