نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- خرم نوازکی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کااجلاس
  • بریکنگ :- اسلام آباد:کمیٹی میں نادراکاڈیٹاہیک ہونےکامعاملہ اٹھایاگیا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:کمیٹی نےڈیٹاہیکنگ کےمعاملےکانوٹس لےلیا
  • بریکنگ :- آئندہ اجلاس میں نادرااورایف آئی اےحکام کوطلب کرلیاگیا
  • بریکنگ :- راولپنڈی میں بحرین پولیس میں بھرتیوں سےمتعلق جعلی اشتہارکاچرچہ
  • بریکنگ :- جعلی اشتہارکس نےدیا؟کمیٹی نےتفصیلات طلب کرلیں
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت داخلہ میں بھرتیوں پرکمیٹی کااظہارتشویش
  • بریکنگ :- معاون خصوصی سی ڈی اےکاچپڑاسیوں کی بھرتی کےمعاملےپراحتجاج
  • بریکنگ :- وزارت داخلہ میں 27 چپڑاسیوں کی بھرتیاں کی گئیں،علی نوازاعوان
  • بریکنگ :- چپڑاسی جعلی ڈومیسائل پربھرتی ہو گئے،ارکان کےخدشات
  • بریکنگ :- اسلام آبادکےمقامی افرادکوملازمتیں نہیں مل رہیں،ارکان کااحتجاج
Coronavirus Updates

ری فلنگ، کھلے تیل کی فروخت کا دھندہ جاری، محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

ری فلنگ، کھلے تیل کی فروخت کا دھندہ جاری، محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

دنیا اخبار

انسپکشن ٹیمیں بھی پراسرارخاموش ،حفاظتی تدابیر اختیار نہ ہونے سے درجنوں حادثات ہوچکے ، گیس ر ی فلنگ کرنیوالی دکانوں پر حفاظتی انتظامات مکمل کروائے جائیں،شہریوں کامطالبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہرمیں حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر چلنے والے گیس ری فلنگ کے اڈے محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ، انسپکشن ٹیموں نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کرلی، تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں گیس ری فلنگ اور کھلے تیل کی فروخت کا دھندہ سرعام جاری ہے اور گیس ری فلنگ مافیا کے گروپ کی جانب سے پولیس پر رشوت کے الزامات اور احتجاجی دھرنوں کے نتیجے میں سابق پولیس حکام کی جانب سے فیصل آباد پولیس کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں گیس ری فلنگ کرنے والے افراد حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر اس دھندے کو مزید فروغ دے رہے ہیں اور سردی کی آمد کے پیش نظر قیمتوں میں اضافہ کرکے گیس کے متوقع بحران کا فائدہ اٹھانے کیلئے مزید دکانیں بنارہے ہیں لیکن ان مقامات پر کسی بھی قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں ماضی میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں کہ گیس ری فلنگ کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے دھماکے ہونے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ،شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی تو محکمہ سول ڈیفنس کیوں خاموشی اختیار کئے بیٹھا ہے گیس ری فلنگ کرنے والی د کانوں پر حفاظتی انتظامات مکمل کروائے جائیں تاکہ رہائشی علاقوں میں قائم یہ د کانیں خطرناک حادثات سے دوچار ہونے سے بچ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں