کاغذ 20، سٹیشنری 100 فیصد مہنگی

کاغذ 20، سٹیشنری 100 فیصد مہنگی

دکانداروں نے کاپی اور رجسٹر میں صفحات کی تعداد بھی کم کردی،450 والا کیلکو لیٹر 900روپے تک پہنچ گیا ، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے :طلبا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کاغذ کی قیمت میں 20 فیصد جبکہ سٹیشنری کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ دکانداروں نے کاپی اور رجسٹر میں صفحات کی تعداد کم کردی۔ پینسل، بال پین، کیلکولیٹر اور کتابوں سمیت پڑھائی لکھائی سے وابستہ پر چیز مہنگی ہوگئی۔فیصل آباد کے طلبا کیلئے پڑھائی سے متعلقہ کتابیں، کاپیاں اور سٹیشنری خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔ کاغذ کی قیمت میں 20 فیصد جبکہ سٹیشنری کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ دکانداروں نے کاپی اور رجسٹر میں صفحات کی تعداد کم کردی۔ پینسل، بال پین، کیلکولیٹر اور کتابوں سمیت پڑھائی لکھائی سے وابستہ ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ دکاندار کہتے ہیں کاپی کیلئے استعمال ہونے والا پیپر 120 روپے سے 140 روپے کلو ہوگیا۔ ہر کاپی اور رجسٹر میں 4 سے 12صفحات کم کردیئے ہیں۔ طلبا کہتے ہیں کیلکولیٹر جو ساڑھے چار سو روپے میں ملتا تھا اب نو سو روپے میں مل رہا ہے ۔ رسید بک کی قیمت بھی 30 روپے 70 روپے پرچلی گئی۔ کتابیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ طلبا پڑھنا بھی چاہیں تو کتابیں خریدنے کی سکت نہیں۔ پڑھائی سے متعلقہ ضروریات کا مہنگا ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ طلبا کا کہنا ہے حکومت کتب اور سٹیشنری کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ انہیں پڑھائی کیلئے اضافی بوجھ نہ اٹھانا پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں