اسلامک اکیڈمی مدینہ ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفی

اسلامک اکیڈمی مدینہ ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفی

امن اورانصاف کے بانی تاجدار کائناتؐ ہیں،سیدہ عائشہ معین کا خطاب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی115کے زیر اہتمام اسلامک اکیڈمی مدینہ ٹاؤن میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ عائشہ معین نے کہا کہ امن اورانصاف کے بانی تاجدار کائناتؐ ہیں۔ سیرت مصطفی ؐ بین المذاہب رواداری،محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے ۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے ۔اس موقع پر سرپرست پی پی115حلیمہ خاتون ،حافظہ طبیہ رفیق، کلثوم محمود ودیگر بھی موجود تھیں ۔انہوں نے کہا آج ہم امن محبت اور رواداری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں اگر ہم حقیقی معنوں میں امن،محبت رواداری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقا ئے دو جہاں ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ روبینہ خاکی نے کہا ہر دور میں اﷲ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے ۔ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں