ایس ایس پی پٹرولنگ کی پوسٹ پل کاہنہ کی انسپکشن

ایس ایس پی پٹرولنگ کی پوسٹ پل کاہنہ کی انسپکشن

بیٹ ایریا میں موجود بلیک سپاٹس اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھیں ،واردات کی صورت میں شفٹ انچارج کیخلاف کارروائی ہوگی،انجم کمال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ پل کاہنہ کی فارمل انسپکشن کی ۔ پٹرولنگ پوسٹ کارکارڈ،مالخانہ ،اسلحہ ، ڈسپلن، ٹرن آؤٹ ، صفائی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران انہوں نے گشت پر مامور گاڑیوں میں رکھا گیا سامان اور اشتہاریوں کی فہرستیں اور اسلحہ بھی چیک کیا ۔ انہوں نے پوسٹ کے کچن گارڈنز کا دورہ کیا اور پٹرولنگ پوسٹ کے ڈسپلن اور بہترین ریکارڈ مرتب کرنے پر محر ر کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا جوانوں کی فزیکل فٹنس اور انٹرٹینمنٹ کے لئے پوسٹ ہائے پر ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن میچز شروع کروائیں ،بیٹ ایریا میں موجود بلیک سپاٹس اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھیں ، بیٹ ایریا میں واردات کی صورت میں شفٹ انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی، اس دوران انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ کے لان میں پودا لگایا اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں