امریکی سفارتخانے کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام

امریکی سفارتخانے کے تعاون سے انگلش ورکس پروگرام

انگریزی زبان دنیا کیساتھ تعلقات جوڑنے کا ذریعہ ،ولیم کے میکانیولے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے تعاون سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد کیمپس میں انگلش ورکس پروگرام شروع کیا گیا ہے ، قونصل جنرل ولیم کے میکانیولے نے پروگرام میں 100 نئے طلبا کا خیرمقدم کیا قونصل جنرل نے کہا انگریری زبان دنیا بھر کے ممالک کیساتھ مضبوط تعلقات جوڑنے کا موثر ذریعہ ہے ، قونصل جنرل نے جی سی یونیورسٹی میں قائم لنکن کارنر کا دورہ بھی کیا۔ انچارج لنکن کارنر زفیصل آباد کنزہ عمر خان نے بریفنگ پیش کی، وفد میں پبلک افیئر آفیسر بریسی اصہام، پنجاب امریکن سپیسز پروگرام کے منیجر اورنگزیب ،یونیورسٹی کی طرف سے لنکن کارنر کے ایگزیکٹو انچارج پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات، ڈاکٹر علی عثمان اور ڈپٹی رجسٹرار ذیشان احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں