وارداتوں میں متعدد لٹ گئے، مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار دی

وارداتوں میں متعدد لٹ گئے، مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار دی

زخمی ہسپتال منتقل، آصف کے گھر سے چور ساڑھے پانچ لاکھ روپے، زیورات، موبائل اور قیمتی کپڑے لے گئے،عدیل رضا سے ڈاکوؤں نے 35 ہزار اور موبائل چھین لیا،شاہد، ذیشان ودیگرکی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وارداتوں میں شہریوں کو موٹرسائیکلوں، کاروں، نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیاجبکہ مزا حمت کرنے پرایک شہری کو گولی مار کرزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے منظور پارک کے قریب محمد شفیق کو ڈاکوؤں نے روک لیا اور اس سے 50 ہزار روپے ،موبائل چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ،مضروب کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گٹ والا پارک کے قریب راشد سے ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے خرم چوک کے قریب عدیل رضا سے ڈاکوؤں نے 35 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ چِبّاں کے قریب محمد عاصم سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ تھا نہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حیدر روڈ پر ذیشان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے جلوی مارکیٹ سے شاہد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔ تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے سرگودھا روڈ پر احمد صدیق سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے 67 ج ب کے آصف کے گھر سے چور ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقدی، زیورات، موبائل اور قیمتی کپڑے لے گئے ۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے چونگی نمبر 8 کے قریب ظہیر عباس سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے واٹر ورکس پارک کے قریب عمران کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں