تھانہ گلبرگ کے متعدد رہائشی علاقے جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ آما جگاہ

تھانہ گلبرگ کے متعدد رہائشی علاقے جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ آما جگاہ

مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام اڈے چلائے جارہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے ،جواریوں ،منشیات فروشوں کیخلاف عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،شہریوں کامطالبہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے متعدد رہائشی علاقے اور مین شاہراہیں جواریوں اور منشیات فروشوں کے لیے محفوظ آماجگاہ بن چکے ہیں۔ منشیات فروشوں اور جواریوں کے لئے کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام منشیات فروشی کے اڈے چلائے جارہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے ،اڈوں کے حوالے سے متعدد بار حساس اداروں اور شہریوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو شکایات کا اندراج بھی کروایا گیا لیکن حکام ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جواریوں اور منشیات فروشوں کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس حکام کو بھاری نذرانے ارسال کرتے ہوئے ہوئے مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی حاصل کر لی جاتی ہے اور سرعام قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے میں قائم منشیات فروشوں اور جواریوں کی باقاعدہ لسٹیں مرتب کی گئی ہیں اور ان سے ہر مہینے بھاری نذرانے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ اعلٰی حکام کو کارروائیوں سے متعلق بوگس رپورٹس ارسال کرتے ہوئے حکام سے شاباش وصول کی جاتی ہیں۔ پولیس ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر عابد لڈن، جاوید، لبو بی بی، عکاش، شمائل سمیت دیگر منشیات فروشوں کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے منشیات فروشی کا دھندہ چلایا جارہا ہے ۔شہریوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں