خاتون کی ہلاکت اورخاوند کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج
مسافر وین کی ٹکر سے خاتون کی ہلاکت اور اس کے خاوند کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عابد حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ چک نمبر 74 ج ب کے قریب اس کا بھائی اور بھابھی مٹھائی خریدنے گئے ہوئے تھے کہ سڑک کنارے مٹھائی کی دکان کے باہر کھڑے تیز رفتار مسافر وین نے انہیں ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں اس کی بھابھی موقع پر دم توڑ گئی۔ جب کہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے ویگن ڈرائیور سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کر دی۔