برگر فروخت کرنے والے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

 برگر فروخت کرنے والے  شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

بااثر ملزموں کی جانب سے برگر فروخت کرنے والے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ناصر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کوہ نور چوک کے قریب برگر پوائنٹ بنا رکھا ہے جہاں پر اس کا بھائی نعمان موجود تھا کہ اسی دوران 8 نامعلوم افراد کار پر سوار ہو کر آئے اور اس کے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ملزمان کی جانب سے زخمی کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں