مہنگائی ،ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

مہنگائی ،ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی میں تاجروں ،مزدوروں کی شرکت

فیصل آباد( نیوزرپورٹر)تاجر انڈسٹری مزدور اتحاد کے زیر اہتمام موجودہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی جان لیواہوشربا مہنگائی، بھوک و افلاس، بجلی ،گیس پٹرولیم مصنوعات،ادویات اور اشیائے خورد و نوش (آٹا ، چینی ،دالیں،گھی، آئل کی قیمتوں ، ریلوے کرایہ ، پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی مہنگائی کے خلاف ا حتجاجی ریلی میں خواجہ شاہد رزاق سکا جنرل سیکرٹری چودھری محمود عالم جٹ کی جانب سے تاجروں کے علاوہ شہریوں ،مزدوروں اور مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں