سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور کا جنرل بس سٹینڈکا اچانک دورہ

سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور کا جنرل بس سٹینڈکا اچانک دورہ

بسوں کے اندر جاکرمسافروں اور ڈرائیورز وکنڈکٹرزکی ویکسی نیشن کی تصدیق

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار خصوصی )سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور نے جنرل بس سٹینڈکا اچانک دورہ کیا اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر پرجاکر مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت ڈرائیورز وسٹاف کو ویکسین لگانے کے انتظامات چیک کئے ۔انہوں نے مسافر بسوں کے اندر جاکرمسافروں اور ڈرائیورز وکنڈکٹرزکی ویکسی نیشن کی تصدیق کی اور کہا کہ مشترکہ ٹیمز موٹر ویز انٹر چینجز کے داخلی وخارجی راستوں پر وہیکلز کو رکواکر ویکسی نیشن چیک کرنے اور بغیر ویکسین کے سفر کرنے والوں کو موقع پر ویکسین لگانے میں مصروف ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈ میں بھی چیکنگ کا عمل بلاتعطل جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں