سیوریج کا پانی صاف کرنے کیلئے فلوٹنگ,ٹریٹمنٹ پروگرام میں توسیع

سیوریج کا پانی صاف کرنے کیلئے فلوٹنگ,ٹریٹمنٹ پروگرام میں توسیع

سیوریج کے پانی کے تالاب میں 200 نئے فلوٹنگ پودے لگائے گئے ،وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد نے افتتاح کیا

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) واسا فیصل آباد اور فلاحی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے چکیرہ میں سیوریج کے پانی کو قدرتی طور پر صاف کرنے کے لئے فلوٹنگ ٹریٹمنٹ ویٹ لینڈز کے پروگرام کو توسیع دیدی گئی اور سیوریج کے پانی کے تالاب میں 200 نئے فلوٹنگ پودے لگائے گئے جس کا افتتاح وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اکرام اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فرحان بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں