گوجرہ: میونسپل کمیٹی کا 7 ماہ کیلئے بجٹ پیش کر دیا گیا

 گوجرہ: میونسپل کمیٹی کا 7 ماہ کیلئے بجٹ پیش کر دیا گیا

کل اخراجات کا تخمینہ 1 ارب 28 کروڑ 11لاکھ50 ہزا9 سو20 روپے

گوجرہ (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی گوجرہ کا سات ماہ کے لیے 1 ارب 34 کروڑ 95لاکھ 96 ہزار 4 سو11روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ میونسپل کمیٹی کااجلاس وائس چیئرمین ملک ناظم حسین کی صدارت میں جناح حال میں منعقد ہوا جس میں چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ولید عثمان، ٹی او ایف ضیاالحسن، ایم او پی محمد یونس اورمسلم لیگ (ن)کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں محمداسلام نے بجٹ ایوان میں پیش کیا جس میں کل اخراجات1 ارب 28 کروڑ 11لاکھ50 ہزا9 سو20 روپے بیان کئے جن میں بقایاجات 6 کروڑ 84 لاکھ45 ہزا4سو91 روپے ہیں چیئرمین میاں محمد اسلام نے جلاس سے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی نظام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں سپریم کورٹ نے اداروں کی بحالی سے بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا مگر بدبختی سے ہم بجٹ صرف پیش کر رہے ہیں ہمیں فنڈز کے استعمال کی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں