عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ترجیحات میں سر فہرست :ڈی سی

عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ترجیحات میں سر فہرست :ڈی سی

افسر وں کو عوامی ریلیف کیلئے محکمانہ کارکردگی کے معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے ہدایات جاری اور بعد ازاں متعلقہ محکموں کے افسروں سے فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں۔انہوں نے پبلک کے مختلف نوعیت کے مسائل سنتے ہوئے درخواست گزاروں سے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کے سربراہان کوبھی عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے بزرگوں،مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں