میونسپل کمیٹی کا اجلاس،18492168روپے کا بجٹ منظور

میونسپل کمیٹی کا اجلاس،18492168روپے کا بجٹ منظور

ترقیاتی سکیموں اور تزئین و آرائش کے لئے پچاس لاکھ روپے کی رقم مختص

لالیاں(نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کا اجلاس،18492168روپے کا بجٹ منظور ،ترقیاتی سکیموں کے لئے 50لاکھ مختص۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد میونسپل کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس چیئرمین چودھری عبدالغفار ہوا جس میں 18492168روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جبکہ آئندہ جون تک متوقع آمدنی 106916884مقرر کر کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ۔تنخواہوں کی مد میں 5686900اور دیگر اخراجات کی مد میں 40878621رکھے گئے ہیں جبکہ شہر میں ترقیاتی سکیموں اور تزئین و آرائش کے لئے پچاس لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اس موقع پر چیئر مین چودھری عبد الغفار نے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں کہ سٹریٹس لائٹس اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کو اولین ترجیح تصور کیا جائے اور میونسپل کمیٹی میں کانفرنس ہال کی تعمیر کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں جس کی تمام ممبران نے خوشدلی سے تائید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں